Showing posts with label کچے گوشت کی بریانی. Show all posts
Showing posts with label کچے گوشت کی بریانی. Show all posts

Friday, January 26, 2018

کچے گوشت کی بریانی

اجزاء

گوشت،گائے کا۔ایک کلو۔
 باسمتی چاول۔ تین پاؤ۔
 دہی۔ایک پاؤ۔
 کچا پپیتا،پسا ہوا 2 کھانے کے چمچے۔
 خشخاش ۔پسی ہوئی۔1 کھانے کے چمچہ۔
 سرخ مرچ پسی ہوئی۔2 کھانے کے چمچے۔
 جائفل ۔پسی ہوئی۔چوتھائی چائے کا چمچہ۔
 جاوتری۔پسی ہوئی۔چٹکی بھر۔
 ادرک لہسن کا پیسٹ۔2 چائے کے چمچے۔
 نمک۔ایک کھانے کا چمچہ۔
 سفید مرچ۔پسی ہوئی ۔1 چائے کا چمچہ۔
 تیز پات،1 عدد۔لونگ،4 عدد۔دارچینی،2 عدد۔
 آئل یا گھی۔ایک پاؤ۔
 ہری مرچ۔4 عدد۔باریک کٹی ہوئی۔
 ہرا دھینا اور پودینہ تھوڑا سا باریک کٹا ہوا۔
 ٹماٹر 2 عدد۔کٹے ہوئے۔
METHOD ترکیب



گوشت کو ایک انچ موٹے اور 3 انچ لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔اس کے بعد گوشت دھو کر پانی اچھی طرح نکال کر تمام مصالحے سوائے تیز پات،لونگ اور دارچینی کے گوشت میں اچھی طرح مکس کرکے کم از کم 4 گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ 
چاول کو 20 منٹ بھگو کر رکھیں،پھر چاول کو اُبلتے ہوئے پانی میں نمک ڈال کر صرف 5 منٹ بوائل کرکے چھلنی میں ڈال دیں اور 5 منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں