کباب کے اجزا
گائے کا قیمہ1/2 کلو
ہری مرچیں5 عدد
پیاز(چوپ کی ہوئی)2 عدد
ہری دھنیا اور پودینہ ایک پیال
انڈا ایک عدد
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
تیل تلنے کے لئے
سالن کے اجزائ
پیاز(چوپ کئی ہوئی)ایک عدد
ٹماٹر پیوری ایک پیالی
ثابت سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
پسا ہوا لہسن ادرک 1/2 کھانے کا چمچہ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی ہلدی 1/2 چائے کا چمچہ
پسا ہوا گرم مصالحہ 1/2 چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
تیل 1/2 پیالی
ہری مرچیں‘ہرا دھنیا چھڑکنے کے لیے
ترکیب
کباب کے اجزاءبلینڈ ر میں یکجان کرلیں
اس آمیزے کی ٹکیاں بنائی
فرائننگ پین میں تیل گرم کری
اور ٹکیاں سنہری تل کر نکالیں
دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہری کریں
اس میں زیرہ‘ لہسن‘ ادرک‘ ٹماٹو پیوری‘ لال مرچ‘ ہلدی‘ گرم مصالحہ اور نمک ملا کر پکائیں
تیل علیحدہ ہوجائے تو اس میں کباب شامل کرکے دَم پر رکھ دیں
پھر ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا اور ہری مرچیں چھڑک دیں