Food Recipe Palak Ke Koftay in Urdu,
Ingredients - اجزاء
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1پالک کو چوپ کر کے صاف دھولیں اور ابلتے پانی میں تین سے چار منٹ ابال کر چھلنی میں ڈال دیں۔
- 2 اوپرسے یخ ٹھنڈا پانی بہا کر اچھی طرح چھان کر خشک کر لیں۔
- 3چاپر میں پالک ہری مرچیں ڈال کر چوپ کر لیں۔پھر اس میں نمک کارن فلاراور ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔
- 4کاٹج چیز میں نمک اور کالی مرچ ملا کر اسے چھوٹے چھوٹے بولز بنا لیں۔
- 5پالک کے کوفتے بنا کر اس کے درمیان میں کاٹج چیز کا بال رکھ کر بند کر دیں اور انھیں کچھ دیر کے لیں فریج میں رکھ دیں۔
- 6 پین میں آئل میں ان کوفتوں کو سنہری فرائی کر لیں۔
- 7 پھر اسی پین میں تیل کم کر کے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز فرائی کریں۔
- 8اس میں لہسن ڈال کرفرائی کریں پھر ٹماٹر کا پیسٹ،نمک لال مرچ اور ہلدی ڈال کر ملائیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گریوی گاڑھی ہوجائے۔
- 9آخر میں اس میں کریم ،گرم مصالحہ اور قصوری میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔جب تیل علیحدہ ہو جا ئے تو چولہے سے اتار دلیں۔
- 10ڈش میں نکال کر اس میں فرائی کئے کوفتے ڈال کر گرم گرم چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔