Saturday, September 12, 2020

Chicken Club Sandwich Recipe In Urdu


Ingredients - اجزاء


1 چکن کے پارچے دو عدد
2 ڈبل روٹی کے سلائسز چھ عدد
3 نمک حسب ذائقہ
4 کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
5 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
6 چیڈر چیز دو سلائسز
7 انڈے دو عدد
8 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
9 سلاد کے پتے حسب ضرورت
10 مایونیز ایک کھانے کا چمچ

11 کوکنگ آئل حسب ضرورت
1 چکن کے پارچے دو عدد
2 ڈبل روٹی کے سلائسز چھ عدد
3 نمک حسب ذائقہ
4 کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
5 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
6 چیڈر چیز دو سلائسز
7 انڈے دو عدد
8 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
9 سلاد کے پتے حسب ضرورت
10 مایونیز ایک کھانے کا چمچ
11 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1
    چکن کے پارچوں کو صاف دھو کر نمک،لال مرچ،لہسن اور دو کھانے کے چمچ سرکے کے ساتھ میرینیٹ کرلیں۔دس سے پندرہ منٹ رکھ کر گرل پین پر دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ان پارچوں کو گرل کرلیں۔
  2. 2
    انڈوں میں نمک اور کالی مرچ ملا کر پھینٹ لیں،فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں انڈوں کو سنہری فرائی کرلیں۔
  3. 3
    چار ڈبل روٹی کے سلائسز کو ٹوسٹر میں سینک کر نکال لیں پھر ان پر مایونیز لگا لیں،سلاد کے پتوں کو صاف دھو کر سلائس کے ناپ کے کاٹ لیں۔
  4. 4
    مایونیز لگے ہوئے سلائس پر پہلے سلاد کا پتہ رکھیں پھر چیز کا سلائس رکھ کر کالی مرچ چھڑکیں اور اوپر فرائی کیا ہوا انڈا رکھ کر سلائس رکھ دیں۔
  5. 5
    پھر اس پر فرائی کیا ہوا چکن رکھیں اور کالی مرچ چھڑک کر اسے مایونیز والے سلائس سے بند کر دیں۔
  6. 6
    دونوں سینڈوچ اسی طرح سے بنالیں اور چاپنگ بورڈ پر رکھ کر تیز چھری کی مدد سے ان کے چار تکونے ٹکڑے کرلیں۔