Wednesday, December 25, 2019

Kaleji Gurday Ki Biryani Recipe In Urdu کلیجی گردے کی بریانی بنانے کی ترکیب




1 بکرے کی کلیجی آدھا کلو
2 بکرے کے گرد ے دوعدد
3 چاول دو پیالی







4 نمک حسب ذائقہ




5 ادرک لہسن پسا ہو ا ایک کھانے کا چمچ
6 لہسن کے جوئے چار سے چھ عد د
7 پیاز تین عدد درمیانی
8 ٹماٹر تین عدد درمیانے




9 دہی آدھی پیالی
10 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
11 دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
12 گر مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
13 زردے کا ر آدھا چائے کا چمچ
14 دودھ آدھی پیالی
15 سر کہ دوکھانے کے چمچ




16 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instruction

s - تیار
کرنے کی ترکیب
  1. 1
    بکرے کی کلیجی اور گردے کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور اس پر لہسن کے جوئے کچل کر لگالیں ۔دس سے پندرہ منٹ رکھنے کے بعد اسے سر کہ ملے ابلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منٹ ابال کر پانی پھینک دیں اور ایک مرتبہ صاف پانی سے دھولیں ۔
  2. 2
    باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں ۔دہی کو پھینٹ کراس میں ادرک لہسن ،نمک،لال مرچ اور دھنیا ملا کر پیاز میں ڈال دیں ۔
  3. 3
    گھی علیحدہ ہونے تک بھونیں پھر اس میں کلیجی گردے ڈال کر بھونیں اور ٹماٹر کا پیسٹ (ٹماٹروں کو ابلتے ہوئے پانی میں چارسے پانچ منٹ رکھ کر ٹھنڈے پانی میں ڈالیں اور چھلکا اتار کر بلینڈ کرلیں ) ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ پکالیں ۔
  4. 4
    چاولوں کو نمک ملے پانی میں ایک کنی ابال لیں اور پانی چھان کر تیار کئے ہوئے مصالحے پر ڈال دیں ۔اوپر سے نیم گر م دودھ میں زردے کا رنگ ملا کر ڈالیں ۔ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل اور گرم مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں