Wednesday, September 5, 2018

How to Clean Face ? Beauty Tips in Urdu


گھر کا بنا ہوا فیس واش





صابن اور بازاری فیس واش کی بجائے اب گھر کا بنا فیس واش استعمال کریں۔ اس کے استعمال کے بعد آپ کو کسی صابن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس فیس واش کو روزانہ لگانے سے آپ چہرے کےدانوں اور جلد پرجمی گرد سے چھٹکارہ پا لیں گے۔ اس کے علاوہ جلد کو تروتازہ اور چمکدار کرنے میں بھی مددگار ہو گا۔




اجزاء

مُلتانی مٹی ایک چائے کے چمچ
بیسن ایک چائے کے چمچ
عرقِ گلاب


طریقہ


مُلتانی مٹی، بیسن اور عرقِ گلاب کو ملا کر پیسٹ بنا لیں۔
اب اسے پورے چہرے اور گردن پر لگا کر ایک منٹ گولائی میں مساج کریں۔
پھر دھو لیں۔
اگر آپ کی جلد خشک ہے تو دودھ ملا کر پیسٹ بنائیں۔