بال، ناخن اور سر کی خشکی ان سب کا حل
ناریل کا تیل دنیا بھر میں سب سے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے ، ناریل کی چھوٹی سی بوتل میں بے پناہ فائدے چھپے ہوتے ہیں ، اس سے بہت کم لوگ واقف ہیں یہ تیل اپنی افادیت کے پیش نظر سالہا سال سے لے کر اب تک استعمال کیا جاتا ہے ۔
ناریل کے تیل کے فوائد :
بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے ۔
دوشاخہ (دو مونہے ) بالوں کا علاج
داغ، دھبوں اور جھائیوں سے نجات ، بالوں کو چمکدار اور خوبصورت نشوونما چمکدار اور مضبوظ ناخن ، جلدی امراض سے نجات (کیل مہاسے دانے) بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنا ، مثلاً جلد پر پڑنے والی جھریوں اور نشانات کو کم کرنے یا ہلکا کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔ نیز داغ ، دھبوں اور جلد کے پھٹنے کا واحد علاج یہ ہے کہ ناریل کا تیل اور لیموں کا رس ہم وزن باہم ملا کر بوتل میں رکھیں اور روزانہ کو سونے سے پہلے بطور اسکن ٹانک استعمال کریں ۔
آپ کے بال دوشاخہ ہوجائیں تو بالوں میں اچھی طرح تیل کی مالش کرکے دو سے تین گھنٹے تک بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر سر اچھے سے دھولیں ، رات بھر کے لئے تیل لگانے سے گریز کریں تین یا چار گھنٹے سے زیادہ تیل سر پر مت لگا رہنے دیں اس سے بالوں اور سر کی جلد کو آکسیجن صحیح طرح نہیں مل پاتی ۔
بالوں کو چمکدار اور خوبصورت نشوونما کے لیے ضروری ہے کہ ناریل کا تیل ہفتے میں کم از کم دو بار استعمال کریں کیونکہ وہ خواتین جو ملازمت پیشہ ہیں ان کے لیے روزانہ بالوں کا دھونا ممکن نہیں اور روز شیمپو کرنے سے بال اپنی قدرتی چمک کھودیتے ہیں یا دوشاخہ اور بے رنگ ہوجاتے ہیں ۔
ناخنوں پر ناریل کا تیل روئی کی مدد سے لگانے سے ناخن نہ صر ف یہ کہ چمکدار ہوتے ہیں بلکہ مضبوط بھی ہوتے ہیں ۔ جراثیم کش اثرات کی بناء پر ناریل کا تیل کیل مہاسوں اور جلد کی بیماریوں کے خلاف بہترین مدافعتی دو ا کا کام دیتا ہے ۔
ناریل کا تیل بال خورہ ، جلدی خشکی ، سر کی خشکی اور زخموں میں سوزش اور جلد کے پھٹنے کی صورت میں متاثرہ حصوں پر لگانے سے جلد ی امراض سے بھی چھٹکارا دلاتا ہے ۔ سر کی جوؤں اور بالوں کی خشکی کو ختم کرتا ہے ۔
ماہرین کے مطابق ناریل کا تیل یاداشت کی کمزوری کے مرض میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے اور نکسیر پھوٹنے کے مرض میں مبتلا ء افرا د ناریل کے تیل کو نتھنوں میں لگا کر اس مرض پر قابو پا سکتے ہیں ۔
مختصراً یہ قدرت کا بیش بہا عطیہ ہے