- چنے (اُبلے ہوئے) ایک چھوٹا کپ
- کیلے چار عدد
- خوبانی سات عدد
- سیب ایک عدد
- انگور ایک پاؤ
- نمک حسب ذائقہ
- چاٹ مصالحہ حسب ضرورت
- سنگترے کا جوس ایک کپ
- ناشپاتی ایک عدد
- تمام پھلوں کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
- ایک پیالے میں پھلوں، چنے، نمک اور چاٹ مصالحہ کو ڈال کر مکس کرلیں۔
- پھر اوپر سنگترے کا جوس ڈالیں۔
- سنگترے کے چھلکے کو پتے کی شکل میں کاٹ کر درمیان میں ایک کَٹ لگائیں۔
- اب ایک یا دو پتوں کو اسٹک کی مدد سے پیالے کے کناروں پر لگا کر چاٹ سرو کریں۔
- نوٹ: پھل اور چنا سلاد کو املی میں مکس کیے ہوئے پیاز سلاد کے ساتھ بھی سرو کیا جاسکتا ہے